اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء فواد چودھری کی ضمانت منظور کر لی گئی، رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے فواد چودھری کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور کی۔ ریمارکس دیے شرط یہ ہے کہ فواد چودھری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔ وکیل بابراعوان بولے عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی جیت ہے، جیسی کارروائیاں ہورہی ہیں اس سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ فواد کی اہلیہ حبہ چودھری نے کہا فواد پر فرد جرم اور چالان جمع نہیں ہوا، ابھی اڈیالہ جیل جارہی ہیں، فواد کو اپنے ساتھ آج ہی گھر لے کر جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ فواد چودھری پر اس بات کا مقدمہ تھا کہ وہ سچ کیوں بولتا ہے، فواد چودھری جو پہلے کرتا تھا، آپ کے ساتھ اس سے بُرا کرنے والا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے کہا کہ فواد چودھری کی ضمانت ہوگئی، ان کے ساتھ جو سلوک ہوا سب نے دیکھا۔