تازہ ترین

پی ٹی آئی جلسہ : حکومت کا اورنج ٹرین اور میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ

پی-ٹی-آئی-جلسہ-:-حکومت--کا--اورنج-ٹرین-اور-میٹرو-بس-بند-کرنے-کا-فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے موقع پر سکیورٹی خدشات اور امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا ، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔ ؤاضح رہے کہ  سابق وزیر اعظم عمران خان آج رات 9 بجے مینار پاکستان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جبکہ پاکستان کے کونے کونے سے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں