تازہ ترین

پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد

پی-ٹی-آئی-کےمنحرف-ارکان-قومی-اسمبلی-کیخلاف-نااہلی-ریفرنس-مسترد

پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس مستردکردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سابق حکمران جماعت کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن میں منحرف اراکین کےخلاف ریفرنس پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل کرلیئے تھے۔پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ منحرف ارکان پرآرٹیکل 63اےکااطلاق نہیں ہوتا۔ سابق حکمران جماعت کے وکیل فیصل چوہدری نے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ  ہماری نظر میں یہ کیس متنازعہ ہوچکا ہے، فیصلہ پر نظرثانی درخواست دیں گے اوربرابری کی سطح پر نہیں سنا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری درخواست 14 دن بعد سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے اور امید ہے کہ یک طرفہ کاروائی پرعدالتیں ریلیف دیں گی۔ پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری نے فیصلے پرالیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ الیکشن کیمشن نے کہہ دیا ہے کہ ہم درخواست نہیں سنیں گے تاہم ہم اپنے آئینی حق کو آگے بڑھائیں گے کیوں کہ تکنیکی بنیادوں کے پیچھے چھپ کر کیس کمزور کیا جا رہا ہے۔ منحرف رکن نورعالم خان کے وکیل نے بھی دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےبھیجا گیا تھا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے20منحرف ارکان کی نااہلی کیلئےریفرنس بھیجےتھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں