پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
شائع شدہ تاریخ 16 جولائی, 2026
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے 5 اگست کے احتجاج پر مشاورت کی جس دوران ارکان کی اکثریت نے 5 اگست کو جلسہ کرنے پر رائے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر سمیت ارکان کی اکثریت کسی بھی تحریک کی بجائے ایک دن کے جلسے کے حق میں تھی، ارکان کا کہناتھا کہ ہمیں ملک گیر احتجاج کی بجائے ایک جگہ جلسہ کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ارکان چاہتے تھے کہ جلسے تک ہی احتجاج یا بانی کی گرفتاری کو محدود رکھا جائے۔
مزید برآں ارکان نے فیصلہ کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا جائےگا۔