اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت گرانے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصآف عمران خان نے پی ٹی آئی کے سنئیر رہنماوں کو حکومتی اتحادیوں سے بات کرنے کی ہدایت کردی ، پرویز خٹک جلد حکومتی اتحادیوں سے بات کرینگے ۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پرویز خٹک ایم کیو ایم ، بی اے پی ، بی این پی ، جماعت اسلامی کے ممبران سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی توڑ کر وفاقی حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر مجبور کیا جائیگا۔