سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپورٹ نہ کرتی تو ق لیگ کے لوگ منتخب نہ ہوپاتے، آگے بھی ق لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہوسکتے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ امید ہے پرویزالٰہی کو 187 اراکین اعتماد کا ووٹ دیں گے، ق لیگ کے ساتھ نمبرز کی نہیں حلقوں پربات ہورہی ہے جس حلقے میں ق لیگ کا امیدوار مضبوط ہوگا وہاں ق لیگ کوسپورٹ کریں گے، ق لیگ کے ساتھ ابھی تک گوجرانولا اورگجرات ڈویژن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ق لیگ کی سیٹیں بڑھیں گی توہماری بھی سیٹیں بڑھیں گی، پہلے بھی ق لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کے ووٹ کی وجہ سے آئے ہیں، پہلے بھی پی ٹی آئی نے ق لیگ کوسپورٹ کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پہلے بھی ق لیگ کے تمام لوگ جو منتخب ہوئے وہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کی وجہ سےہوئے، پی ٹی آئی سپورٹ نہ کرتی توق لیگ کےلوگ منتخب نہ ہوپاتے، آگے بھی ق لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہوسکتے۔