تازہ ترین

پی سی بی سليکشن کميٹی کادورہ انگلينڈکيلئے29کھلاڑيوں کااعلان

پی-سی-بی-سليکشن-کميٹی-کادورہ-انگلينڈکيلئے29کھلاڑيوں-کااعلان

پی سی بی کی سليکشن کميٹی نے دورہ انگلينڈ کيلئے 29 کھلاڑيوں کا اعلان کرديا ہے۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد کی واپسی ہوگئی ہے۔ نوجوان بيٹسمين حيدر علی بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ کرونا وائرس کے دوران انگلينڈ کے مشکل دورے کےلیے سليکشن کميٹی نے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا ہے۔ سرفرازاحمد کی اسکواڈ ميں واپسی ہوئی ہے اور نوجوان بيٹسمين حيدرعلی بھی سليکٹرز کو متاثر کرنے ميں کامياب ہوئے ہیں۔ دورہ انگلينڈ ميں پاکستان ٹيم نے 3 ٹيسٹ اور 3 ٹی 20 ميچز کھيلنا ہيں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں عابد علی، فخر زمان، شان مسعود، امام الحق شامل ہیں۔اظہرعلی،بابراعظم،اسد شفیق، فواد عالم، افتخاراحمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ خوشدل شاہ ،محمد حفیظ ،شعیب ملک ، محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بالرز میں فہیم اشرف، حارث رؤف،عمران خان سينئر،محمد عباس کو رکھا گیا ہے۔ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل خان، عثمان شنواری بھی شامل کرلئے گئے ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1271320498303954944 ان کےعلاوہ ياسرشاہ، عماد وسيم اور کاشف بھٹی کو بھی اسکواڈ ميں جگہ ملی ہے۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مستقبل کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے،خواہش ہے کہ نوجوان کھلاڑی بیٹنگ کوچ  یونس خان اور اسپن بالنگ کوچ مشتاق کے تجربے سے مستفید ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں