تازہ ترین

پی ایچ اے, کنٹریکٹ ملازمین کی مدت میں 30 جون تک توسیع

پی-ایچ-اے,-کنٹریکٹ-ملازمین-کی-مدت-میں-30-جون-تک-توسیع

کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا ، 30جون سے قبل مستقل کر نے کیلئے بھی اقدامات کر یں گے ، چیئرمین پی ایچ اے ملتان: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے 16ویں بورڈآف ڈائریکٹر ز کا اجلاس، کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں 30جون تک توسیع کر دی گئی۔ چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈائریکٹر جنرل قمرزمان قیصرانی کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔انتظامی تبدیلیوں سے کافی عرصے سے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع التوا کا شکار تھی۔ ملازمین کو مستقل کر نے کیلئے بھی اقدامات کرینگے۔ ادارے کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔ وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم تیزی سے جاری ہے ۔ پارکوں اور گرین بیلٹس پر موسمی اور دیگر پودوں کی شجر کاری کر رہے ہیں ۔شجرکاری میں جدت لائیں گے ۔ محدود وسائل میں ادارہ شہر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پارکوں میں کینٹینز اور جھولوں کی تعداد میں اضا فہ بھی کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے اس موقع پر کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرے ، ادارے کی آمدنی میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ شاہ شمس پارک جلد ازجلد ٹینڈر کیا جائے ، پی ایچ اے کورونا وائرس کیلئے آگاہی مہم کو تیز کرے ۔ پی ایچ اے نئے بزنس ماڈل کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان قمرزمان قیصرانی نے کہا کہ ملازمین سے کیا گیاوعدہ پورا کر دیا ہے ۔ ادارے کے دیگر مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مارکیٹنگ برانچ کو مزید استحکام دینے کے لئے مزید فیلڈ سٹاف بھرتی کرینگے ۔کنٹریکٹ ملازمین کو 30 جون سے قبل ریگولر کرنے کیلئے بھی اقدامات کرینگے ۔ مارکیٹنگ برانچ کو تقویت دینے کیلئے نئے سٹاف کی بھرتی، پی ایچ اے اکاؤنٹ سے تنخواہوں کی ادائیگی، ادارے کے اکاؤنٹنگ سافٹ کی اجازت، آؤٹ ڈور پبلسٹی کے حوالے سے SMD/LEDکے نرخوں پر نظرثانی ،حکومت کی جانب سے جاری خطوط اور ہدایات کو بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں