تازہ ترین

پی ایس ایل: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پی-ایس-ایل:-بابر-اعظم-نے-نیا-ریکارڈ-اپنے-نام-کر-لیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں بابر اعظم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے پی ایس ایل کے 48 میچوں میں ایک ہزار 540 رنز بنا لیے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں بابر اعظم کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے افتتاحی میچ کھیلا جس میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کر لی۔ پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں