تازہ ترین

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پی-ایس-ایل7:-پشاور-زلمی-نے-اسلام-آباد-یونائیٹڈ-کو-شکست-دے-دی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دے دی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ پشاورزلمی کی جانب سے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے 38 کی اننگز کھیلی ہے اور یاسر خان 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ردرفورڈ نے 16 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنزبنائے جب کہ بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین جب کہ وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کے 207 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا اور 5 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مبصر خان نے 21، دانش عزیز نے صفر، لیام ڈاسن نے 4 کپتان آصف علی نے 11 اور فہیم اشرف نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 44 گیندوں پر 85 رنز کی کی باری کھیلی اور وہاب ریاض کی گیند پر بین کٹنگ کو کیچ دے بیٹھے۔  سلمان ارشاد نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان وہاب ریاض نے 2 وکٹ حاصل کیں، حسین طلعت اور بین کٹنگ نے 1،1 شکار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں