تازہ ترین

پی ایس ایل7 ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کا امکان، ذرائع

پی-ایس-ایل7--ایک-ہی-وینیو-پر-کرائے-جانے-کا-امکان،-ذرائع

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ 7  ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  بڑھتے کورونا کیسز پی سی بی کے لیے درد سر بن گئے ہیں اور مختلف  آپشنز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو شیڈول کے مطابق کرانے کے لیے حکومتی سطح پر رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کا امکان ہے، ٹورنامنٹ کا آغاز  لاہور سے   اور اختتام کراچی میں  کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے،  سندھ حکومت بھی پی ایس ایل کا آغاز لاہور سے کرانے کی خواہشمند  ہے، سنگل وینیو کے لیے لاہور کا آپشن زیر غورہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے اجلاس کل ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں