پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے آغاز کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا۔ پی ایس ایل کے آفیشنل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی موجود ہیں۔ رمیز راجہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں کہ وقت ہوگیا ہے ،جس پر عمران خان اٹھتے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ویڈیو میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں پی ایس ایل کو اوپن کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے لیگ کی ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1486017905884078086?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1486017905884078086%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F11298