تازہ ترین

پی ایس ایل 7:امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان

پی-ایس-ایل-7:امپائر-اور-میچ-ریفری-پینل-کا-اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے امپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امپائرنگ پینل میں دو بین الاقوامی امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ علیم ڈار، احسن رضا، فیصل آفریدی اور عمران جاوید بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہیں۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1483432756755709954?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483432756755709954%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F11033 سری لنکا کے رنجن مدوگالے پہلی بار ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےچیف میچ ریفری ہیں۔ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہو گا اور اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں