لاہور: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیون میں ملتان سلطانز کی ایک اور جیت، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106رنز کا ہدف دیا تھا جو 17.2 اوورز میں پورا کرلیا گیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے51اور ڈیوڈ ویلی نے 28رنز سکور کیے۔ اسلام آباد یونایئٹڈ کی جانب سے لیام ڈاوسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے 26 اور لیام ڈاسن نے 24رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ڈیوڈ ویلی،شاہنواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک 9 میچ میں سے صرف ایک ہاری ہے جب کہ سلطانز نے پلے آف مرحلے میں بھی جگہ بنا لی ہے۔