پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوا جس میں پاکستان کی کئی نامور شخصیات سے شرکت کی۔ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ البتہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب سے جو توقع کی گئی تھی شاید وہ اس پر پوری نہ اتر سکی، کیوں کہ تقریب کے آغاز کے فوری بعد سے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے تقریب کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔تحریر جاری ہے کسی کو پرفارمرز کی پرفارمنس پسند نہیں آئی تو کسی نے میزبان کا شدید مذاق اڑایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کے لیے کئی ہیش ٹیگز بنائے گئے تاہم زیادہ تر ہیش ٹیگز کا استعمال صارفین نے میمز شیئر کرنے کے لیے ہی کیا۔ٹوئٹر پر توجہ کا مرکز بننے والی چند میمز مندرجہ ذیل ہیں: پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب دیکھ کر پاکستانیوں کا حال https://twitter.com/enemies__ahead/status/1230517199674236928 کوئی اس موقع پر بھی 'میرے پاس تم ہو' ڈرامے کے یادگار کردار دانش کی موت کو نہ بھولا۔ https://twitter.com/NewsParodyPk/status/1230517516096671744 پی ایس ایل کی میزبانی کرنے والے آر جے احمد گوڈیل کا بھی سوشل میڈیا پر بےحد مذاق اڑایا گیا۔ https://twitter.com/Desi_Coffee/status/1230565330910494721 https://twitter.com/BushraAamir/status/1230499506627719175 'جب آپ دراز سے فہد مصطفیٰ منگوائیں' https://twitter.com/MarjanGull2/status/1230629039976656896 https://twitter.com/imPakistaniLAD/status/1230491909744975873 'پی ایس ایل 5 کی پہلی مایوسی' https://twitter.com/Leo_girl001/status/1230492709598769152 پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہ بات بھی مداحوں کے لیے حیران کن رہی۔ https://twitter.com/TalhaKhanHere/status/1230514786053521409 وہ لوگ جو پی ایس ایل کے لیے پرجوش تھے۔ https://twitter.com/amicable_soul1/status/1230503733638946816 'اٹھو انارکلی افتتاحی تقریب ختم اور میچ شروع ہوگیا'۔ https://twitter.com/bia_siddiqui/status/1230524372735188992 کسی نے اس موقع پر علی ظفر اور فہد مصطفیٰ کو یاد کیا۔ https://twitter.com/_Zubi_28/status/1230519264441982976 جہاں سوشل میڈیا پر اس افتتاحی تقریب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہیں تقریب اور تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکار پسند آئے۔ کسی نے راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو پسند کیا۔ https://twitter.com/uetseinsteins/status/1230513929396375559 تو کسی نے تقریب کو چار چاند لگانے والی آتش بازی کی تصاویر شیئر کیں۔ https://twitter.com/jahanzaibb_/status/1230499217883508737 افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔ افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تمام 34 میچز پہلی مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے، یہ میجز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہوں گے۔