لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی سی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے دنیا بھر سے نامور کرکٹر لیگ کا حصہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز کے پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق 19 کھلاڑیوں نے پلاٹینم کیٹیگری کیلئے رجسٹرڈ کرایا ہے،پلاٹینم میں شامل تبریز شمسی صرف ایک ہفتے کیلئے دستیاب ہیں ،کرس گیل آغاز سے 13 فروری تک دستیاب ہوں گے،اس کے علاوہ جیسن روئے یکم فروری سے آخر تک ، راشد خان اور ٹیمال ملز پی ایس ایل کے دوسرے روز سے ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل دیگر پلیئرز ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، رائلی روسو، تھیسارا پریرا، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ولی، مرچنٹ ڈی لینج، اسورو اڈانا، جیمز وینس اور سندیپ لمیچانے پورے پی ایس ایل کیلئے ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری کے نمایاں پلیئرز میں ایلکس ہیلز، بین کٹنگ، ڈیوڈ ویزے ، ڈین لاورنس، جیمز فوکنر، لوئیس گریگوری، بین ڈنک، فیبین ایلن، حضرت اللہ زازائی، فل سالٹ، لیوک رائٹ ، ثاقب محمود، رحمان اللہ گرباز، سمت پٹیل، جونسن چارلس، محمود اللہ اور عفیف حسین شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے،ایکشن سے قبل پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔