کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ترانے کی کامیابی پر گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شریکِ حیات سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے گیت کی شہرت میں اہلیہ سارہ کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ میں تمام تر محبت اور عزت و احترام پر شکر گزار ہوں۔ مجھے علم ہے کہ میری اہلیہ اسٹائلنگ کے متعلق کتنی حساس ہیں۔ انسٹاگرام پیغام میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ترانے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ میں اپنی خوبصورت اہلیہ سارہ کا شکر گزار ہوں۔ https://www.instagram.com/p/CZJvV6bq2f0/?utm_source=ig_embed&ig_rid=1715661e-05c9-4f41-a24a-e59ebad562d3 معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ترانے آگے دیکھ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ویڈیو کیلئے ہمارے پاس وقت جتنا کم تھا، اسے دیکھتے ہوئے سب نے اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے ترانے کو اپنی آواز دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ترانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں نے کمال کردیا۔ شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔آج سے 2 روز قبل ریلیز کیے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ترانے کو یو ٹیوب پر 30لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اب تک 2 لاکھ 55ہزار سے زائد لوگوں نے پسندیدگی کی سند عطا کردی ہے۔