تازہ ترین

پی ایس ایل افتتاحی تقریب، علی عظمت بھی انتظامیہ پر برس پڑے

پی-ایس-ایل-افتتاحی-تقریب،-علی-عظمت-بھی-انتظامیہ-پر-برس-پڑے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں سیزن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔تقریب بہت بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی جس پر رپورٹس کے مطابق21 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔افتتاحی تقریب میں جہاں پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے شرکت اور اسٹیج پر پرفارم کیا وہیں عوام کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم پہنچی۔ تاہم افتتاحی تقریب سے جو امیدیں وابستہ کی گئیں تھی شاید یہ ان پر پوری نہ اتر سکی جس کے باعث سوشل میڈیا پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے راک اسٹار علی عظمت بھی اس شو سے زیادہ خوش نظر نہیں آئے جنہوں نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے علاوہ گلوکار ہارون رشید اور عاصم اظہر کو بھی شدید مایوسی ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں