تازہ ترین

پی آئی سے طیارہ حادثہ، 12 سالہ بچی دم تور گئی

پی-آئی-سے-طیارہ-حادثہ،-12-سالہ-بچی-دم-تور-گئی

کراچی: پی آئی اے طیادہ حادثے کی متاثرہ 12 سالہ بچی دم تور گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 سالہ ناہیدہ متاثرہ گھر میں ملازمہ تھی جو حادثے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے 80 فیصد جھلس گئی تھی۔  جاں بحق ہونے والی بچی بزن سینٹر میں ریر علاج تھی جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب عید سے 2 دن قبل دوپہر سوا دو بجے کے قریب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ ایئربس میں 107 افراد سوار تھے جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل تھے۔ ایئربس 320 ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ عید سے 2 دن قبل پیش آںے والے اس واقعے نے پورے پاکستان کو عید پر افسردہ کر دیا تھا جس کے بعد ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین ابھی تک اپنے پیاروں کی معیتوں کے لئے پریشان ہیں۔ ان کی جانب سے مختلف قسم کی شکایات جمع کروائی جا رہی ہیں۔ تا ہم اس واقعے کی تحقیقات کے لئے فرانس کے ماہرہن کی خصوصی ٹیم 26 مئی کو کراچی پہنچی تھی جو یکم جون کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اہم شواہد کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی۔ تحقیقات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ایئربس کمپنی کے ماہرین نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں اور جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی، جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کیبن وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل 2 جون سے شروع ہو گا، ایف ڈی آر اور سی وی آر کی ڈی کوڈنگ فرانس کے شہر لی بورگٹ کی ایوی ایشن لیب میں کی جائے گی۔ تاہم دوسری جانب متاثرہ افراد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ معیتوں کی شناخت کے بعد انہیں لواحقین کو فراہم کئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی دوران ایک متاثرہ 12 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ ناہیدہ متاثرہ گھر میں ملازمہ تھی جو حادثے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے 80 فیصد جھلس گئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں