تازہ ترین

پینٹاگون نے کابل ایئرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا

پینٹاگون-نے-کابل-ایئرپورٹ-پر-مزید-حملوں-کا-خدشہ-ظاہر-کردیا

کابل : پینٹاگون نےکابل ایئرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، امریکی صدر نے ایئرپورٹ دھماکے کا انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے پینٹاگون کو داعش پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے، جن میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں ، امریکی فوج کے 18 زخمی اہلکاروں کو جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ امریکی فوج کے میجر جنرل ولیم ٹیلر نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتانا ضروری ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر صرف ایک ہی دھماکہ ہوا تھا جو خودکش تھا ، افغانستان سے انخلا کے مشن کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 11 ہزار افراد کا پروازوں کے ذریعے انخلا ممکن ہو سکا ہے،اب بھی 5400 افراد کابل ایئرپورٹ پر انخلا کے منتظر ہیں اور ایک ہزار امریکی شہری بھی ابھی افغانستان میں موجود ہیں ۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اب بھی کابل ایئرپورٹ پر مزید خودکش اور کاربم حملوں کا خطرہ ہے ،لیکن ہم آخری لمحے تک افغانستان سے لوگوں کے انخلا کو یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے حملے میں ملوث تین ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے داعش سے انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے پینٹاگون کو منصوبہ بندی کی ہدایت کردی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں