تمام نیوز چینلز اور ایف ایم ریڈیوزکو اپنے مراسلے میں پیمرا نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی کوریج بند کردی جائے۔ پیمرا نے اپنے مراسلے میں وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کابھی حوالہ دیا۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وزارت داخلہ نےتحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردیا ہے۔ دریں اثناء کالعدم لبیک تحریک نے پاکستان بھر کے علماء کرام کو 29 اکتوبر کو جمعہ کے خطبے کے دوران حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور تنظیم کے کارکنوں پر مبینہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور نماز کے بعد مساجد کے باہر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔