کاشتکار پلیٹ فارم سے آڑھتیوں کے مقابلے کم قیمت پر سبزیاں فراہم کریں، عامر خٹک آڑھتیوں دکانداروں کو سبزی منڈی میں سکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ،سی پی او ملتان:ڈپٹی کمشنر ملتا ن عامر خٹک نے کہا ہے کہ پھلو ں اور سبز یو ں کے نرخوں میں واضح کمی کسان پلیٹ فارم کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ کاشتکار کسان پلیٹ فارم سے آڑھتیوں کے مقابلے کم قیمت پر سبزیاں دکانداروں کو فراہم کریں،ملتان میں فارمر مارکیٹ کے لئے جگہ مختص کردی ہے ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی پولیس آ فیسر زبیر دریشک کے ہمر اہ سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے نیلامی کے نظام اور سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا، مارکیٹ کمیٹی کی پرائس لسٹ کی پڑتال کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے والوں سے کوئی فیس یا کمیشن وصول نہیں کیا جاتا۔انہو ں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور پیداوار میں اضافے سے تمام سبزیوں کے نرخوں میں واضح کمی آئی ہے ،کسان فارمرز مارکیٹ میں اپنی اجناس براہ راست فروخت کر سکیں گے ۔ فارمرز مارکیٹ سے کسانوں کو کوالٹی کا بیج، کھاد اور زرعی ادویات دستیاب ہو سکے گی، سی پی او زبیر دریشک نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی سول انتظامیہ کو مکمل سپورٹ حاصل ہے ،آڑھتیوں اور دکانداروں کو سبزی منڈی میں سکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے ۔