بڑے عہدوں پر فائز خواتین کو عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرناہوگا:ویمن یونیورسٹی میں خطاب راولپنڈی : فاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ ا سلام صنفی مساوات پر یقین رکھتا اور خواتین کو مردوں کی طرح مساوی حقوق دیتا ہے جو معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج پڑھی لکھی خواتین بھی اپنے حقوق سے صحیح واقف نہیں ہیں، بڑے عہدوں پر فائز خواتین کو ملک کی تمام خواتین کے حقوق کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرناہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں حکو مت پنجا ب کے مشن 2020ء دختران پاکستان سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو خود مختار اورمعاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے گورنمنٹ نے دخترا ن پا کستان جیسے پروگرامز کا آغاز کیا ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حمیدنے کہا کہ ہمیں خواتین کی تعلیم وتربیت پر خصوصی زور دینا ہو گا کیونکہ ان کے ذریعے معاشر ے میں تبدیلی لانا ممکن ہے۔