تازہ ترین

پچیس سال سے اپنی قوم میں تبلیغ کررہا ہوں، وزیراعظم

پچیس-سال-سے-اپنی-قوم-میں-تبلیغ-کررہا-ہوں،-وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نامور مجرم اور کرپٹ لوگ جب ایک ساتھ کھڑے ہوکر لوگوں کا ضمیر خریدنے کےلیے چوری کے پیسوں کا استعمال کررہے ہوں تو اس کے خلاف آواز اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عظیم قوم اگر بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے۔ حکومت گرانے کےلیے اگر چوری کے پیسوں کا استعمال ہورہا ہوں تو اس کے خلاف عوام، عدلیہ  اور الیکشن کمیشن کو آواز اٹھانی چاہئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 25 سال سے سمجھا رہا ہوں، تبلیع کررہا ہوں کہ جب قوم ظلم کیخلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو ظلم بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور کرپٹ لوگوں کا مقابلہ پوری قوم نے کرنی ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ تم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو گے اور برائی کے خلاف کھڑے ہوگے۔ قوم برائی کے خلاف نہیں کھڑی ہو گی تو آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو سب اکٹھے ہو کر کوشش کر رہے ہیں کہ حکومت گر جائے گی۔ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ بجائے حکومت کے گرنے کے یہ تین چوہے نکلے ہیں اب آپ ان کا شکار ہوتا دیکھیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معرب میں کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ کسی رکن اسمبلی کا ضمیر خرید سکے کیونکہ ا لوگ پھر معاشرے میں شکل نہیں دکھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوم پرست تحریکوں کی وجہ قیام پاکستان کے مقصد سے لاعلمی ہے۔  ہم نے ایک عظیم قوم بننا تھا مگر بدقسمتی سے نہیں بن سکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کا مطلب مدینہ کی ریاست تھی جس نظریے سے سیکڑوں سالوں سے مسلمانوں نے دنیا کی امامت کی اور جب اس نظریے سے پیچھے ہٹ گئے تو زوال شروع ہوگیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کے ڈر سے تمام چوراکٹھے ہوگئے ہیں، جب کسی لیڈر کی ٹانگیں کانپتی ہیں تو وہ قوم کو گرادیتا ہے۔ جولوگ مغرب کے جوتے پالش کرتے ہيں انہيں حقارت سے ديکھا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک ہمارے ملک پر400 ڈرون حملے ہوئے مگر آصف زرداری اور نوازشريف نے مذمت تک نہيں کی۔ لندن ميں ہمارادہشت گرد30سال سےبيٹھاہے، جتنےقتل اس نے کيےکسی دہشت گرد نے نہيں کيے۔ عمران خان نے الطاف حسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آپ نے ایسے شخص کو پناہ دے رکھی ہے جس نے کئی پاکستانیوں کا قتل کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ہمیں اجازت دیں گے کہ ہم ان کو ڈرون حملے کر کے مار دیں۔ ان کے مطابق کوئی بھی ملک جب اس کی اجازت نہیں دیتا تو کیا ہم ان کے ’کمی‘ ہیں کہ وہ یہاں آ کر حملے کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کوخوش کرنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی  اجازت نہيں دوں گا، امريکا اور مغرب جانتا ہے ميرا کوئی پيسہ باہرنہيں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب یورپی سفیروں کے خط پر جواب دیا تو اپوزیشن شور مچانے لگی۔  بولے وہ مغربی ذہنیت کو خوب جانتے ہيں۔ مغرب والے اُن لوگوں کو حقارت سے دیکھتے ہیں جو ان کے بوٹ پالش کرتے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفادات کےلئے ڈٹ جانےوالوں کی عزت ہوتی ہے، دنيا اس کی عزت کرتی ہے جو اپنی عزت کرتے ہيں۔ قائد اعظم ایک غلام ہندوستان میں ایک آزاد لیڈر تھا۔ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتا تھا۔مسلمانوں کو ان کی طرف سے دیکھ کر فخر محسوس ہوتا تھا۔ ہمارے وزیر اعظم امریکی صدر کے سامنے پرچی پکڑ کر بیٹھا ہوتا ہے اور کانپیں ٹانگ رہی ہوتی ہیں۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے وزيراعظم نے 3 بارگارڈ آف آنرديا،عزت دی،15 سال بعد تمام اسلامی ملکوں کے سربراہ پاکستان آرہے ہيں سب سے تعلقات رکھيں گے مگر ملکی مفادات پرسمجھوتہ نہيں کريں گے۔ انھوں نے کہا اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایروسپیس کی ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور خود اپنے جہاز بنائیں گے۔ ان کے مطابق اس سے قبل کسی نے اس طرف سوچا بھی نہیں تھا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارکی تعريف کرتا ہوں،400ارب روپے پنجاب پرخرچ کيے، سب سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے۔ جیسے جیسے قوم ٹیکس دیتی رہے گی،بوجھ  کم کرتارہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں اپنی عوام اور معیشت دونوں کو بچایا، آج پوری دنیا ہماری حکمت عملی کی تعریف کررہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں