تازہ ترین

پچاس برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں : اسد عمر

پچاس-برس-سے-زائد-عمر-کے-افراد-کو-ویکسین-لگوانے-کی-ترغیب-دیں-:-اسد-عمر

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اوروفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں  بتایا ہے  کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ،  4 ہفتے قبل 50 سال سے زائد عمر والوں کو پہلی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوانے کی شرح 21 فیصد تھی۔ اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس خطرناک  ہے اس لیے  براہِ کرم 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1423862174485827588 خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔ملک بھر  میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید95فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ63ہزار125ہوگئی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں