خانیوال: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ پمپوں کو پٹرول فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو ضلع میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات پٹرولیم کمپنیوں کے نمائندگان اور پٹرول پمپس مالکان سے میٹنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اور پٹرول پمپس مالکان روزانہ کی بنیاد پر سٹاک اور سیل کا ریکارڈ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کی پابند ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو پٹرول پمپ زائد نرخ وصول کرنے اور پیمانے میں کمی کرنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے سرائے سدھو کے مقتول صحافی غلام مرتضیٰ کے گھر جاکر ان کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ بچوں کی مالی امداد بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مقتول کے بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں مقتول کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔