تازہ ترین

پٹرولنگ پولیس کی ناکارہ گاڑیوں کی مرمت، پائلٹ پراجیکٹ شروع

پٹرولنگ-پولیس-کی-ناکارہ-گاڑیوں-کی-مرمت،-پائلٹ-پراجیکٹ-شروع

ایک نئی گاڑی کی قیمت میں 14 ناکارہ گاڑیاں ٹھیک کرائی جائیں گی ،دو گاڑیاں تیار کرکے چیکنگ کیلئے صوبائی دفتر روانہ کردی گئیں،آئی جی پنجاب آج معائنہ کرینگے فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد کا ناکارہ گاڑیوں کی مرمت کا منصوبہ آئی جی پنجاب کو پسند آگیا ۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ناکارہ گاڑیاں بھی ضلع فیصل آباد پولیس کے ذ ریعے مرمت کروانے کی ہدایات جاری کردی گئیں،ایک نئی گاڑی کی قیمت میں 14 ناکارہ گاڑیاں نئی صورت میں تیار کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا گیا۔ دو گاڑیاں تیار کرکے چیکنگ کیلئے صوبائی دفتر روانہ کردی گئیں، منظوری کے بعد ریجن کی50چوکیوں کی گاڑیاں مرمت کروائی جائیں گی۔ سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے ضلع فیصل آباد کی تمام ناکارہ اور کباڑ ہونے والی گاڑیاں مرمت کرواکے شاہراہوں پر گشت کیلئے رواں دواں کروائی تھیں جس پر معمولی لاگت کے بعد یہ گاڑیاں دوبارہ گشت کرنے پر معمور ہوئیں تو یہ منصوبہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر کو پسند آیا جس پر انہوں نے سی پی او کو ٹاسک دیا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی تمام گاڑیوں کی مرمت بھی کروائی جائے جس پر سی پی او کی جانب سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی مرمت شروع کروادی گئی ہے اور آف روڈ اور ناقابل بیان حالت کی ان کباڑ گاڑیوں پر فی گاڑی پونے چارلاکھ روپے مرمت پر لاگت آرہی ہے ۔آج صبح آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان دونوں گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے جس کے بعد ان گاڑیوں کو گشت پر لگا یا جائے گا ۔سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کے مطابق ایک گاڑی کی مرمت پر تین لاکھ 75 ہزار روپے لاگت آرہی ہے اور ایک نئی گاڑی کی قیمت میں ہم 14 گاڑیاں مرمت کرکے روڈ پر چلارہے ہیں جس سے پولیس کے گشت کا نظام بہتر ہورہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی پکڑ دھکڑ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں