کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ہونے والے ناخوش گوار واقعے پر معافی مانگ لی ویٹی کن میں نئے سال کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پوپ فرانسس عقیدت مندوں سے مل رہے تھے کہ اچانک ایک خاتون نے ان کا ہاتھ اپنی طرف کھینچ لیا تھا۔ پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا تھا اور اس کے ہاتھ پر ہلکا سا تھپڑ مارتے ہوئے چیخے بھی تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بازو سے کھینچے جانے پر غصہ آگیا تھا۔