امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان سمیت 7 ممالک کو کورونا اور پولیو سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی امداد جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق محکمۂ خارجہ کے عہدیداروں نے قومی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن 7 ممالک میں کورونا یا پولیو کے خلاف جنگ میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں افغانستان، مصر، لیبیا، پاکستان، سوڈان، شام اور ترکی شامل ہیں۔14 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کے لیے ہدایت دے رہے ، تاہم اب اس پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا۔ افغانستان اور پاکستان میں پولیو پروگرام جبکہ باقی ممالک میں کورونا سے لڑنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔