تازہ ترین

پولیو کے خلاف مہم ایک قومی مشن ہے ،ڈپٹی کمشنر

پولیو-کے-خلاف-مہم-ایک-قومی-مشن-ہے-،ڈپٹی-کمشنر

شہر کی داخلی شاہراہوں پر خصوصی طور پر پولیو کیمپ لگائے جائیں ، عامر خٹک ریلوے سٹیشن، بس سٹینڈز پر تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر فوکس کیا جائے ملتان‘سکندرآباد: ملتان میں16 مارچ 2020 سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ پولیو مہم کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم ایک قومی مشن ہے ، پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچے پولیو کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی داخلی شاہراہوں پر خصوصی طور پر پولیو کیمپ لگائے جائیں۔ ریلوے سٹیشن، بس اور ویگن سٹینڈز پر تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر فوکس کیا جائے ۔ شہر کے داخلی راستوں اور بس ویگن سٹینڈ پر پولیس بھی تعینات کی جائے گی اور یہ پولیس ٹرانسپورٹ کا تعاون حاصل کرنے کے لئے تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی الارمنگ ہے ، پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب کر کے خطرات کم کئے جا سکتے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیو مہم کو کا میاب بنانے کے ٹریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، مہم کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں