تازہ ترین

پولیو کی ہار صرف 2 قطرے ہیں :ڈپٹی کمشنر وہاڑی

پولیو-کی-ہار-صرف-2-قطرے-ہیں-:ڈپٹی-کمشنر-وہاڑی

موجود سیشن سے دانش سکول ٹبہ سلطانپور میں کلاسز کا اجراکیا جا رہا ہے وہاڑی،میلسی:ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے کہا ہے کہ پولیو کی ہار صرف 2قطرے ہیں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائیں بچوں کو معذوری سے بچائیں صحت مند پاکستان بنائیں وہاڑی میں ای -انسداد پولیو مہم انڈرائیڈ ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے ای۔ انسداد پولیو ایپ کے ذریعے وہاڑی کی 6وارڈز کے 5سال تک کی عمر کے بچوں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاعلاوہ ازیں دانش سکول ٹبہ سلطانپور کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے وقاص رشید نے کہا ہے کہ موجود سیشن سے دانش سکول ٹبہ سلطانپور میں کلاسز کا اجراکیا جا رہا ہے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ طلبا و طالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی تعلیم کو بہترین انداز اور اچھے ماحول میں جار ی رکھ سکیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن تحصیل میلسی سیکنڈری ونگ کا اجلاس ہوا جس میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کا وژن ہے بعدازاں عوامی شکایات کے حل کیلئے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وقاص رشید نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرکے ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے-

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں