ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ پولیو مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا، ننکانہ صاحب: انہوں نے عملہ کی حاضری سمیت مختلف انتظامات کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکمہ جات کو مل کر کام کرنا ہوگا،پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں ۔