مرض کے خلاف حکومتی اقدامات کو نتیجہ خیز ہونا چاہیے ،عشرت علی کی ہدایت فیصل آباد: ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی ہے کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے موثر مانیٹرنگ کویقینی بنائیں تاکہ کسی جگہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین کے بغیر نہ رہے ۔انہوں نے یہ ہدایت اجلاس کے دوران جاری کی جس میں ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد اورمحکمہ صحت کے دیگر افسروں کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سے افسر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے ۔ڈویژنل کمشنر نے کہا انسداد پولیو مہم کے لئے جامع مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد کیاجائے اور مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی روزانہ کارکردگی کاجائزہ لے کر خامیوں کو دور کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مرض کے خلاف حکومتی اقدامات کو نتیجہ خیز ہونا چاہیے اور مہم میں فرائض سر انجام دینے والے سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے ۔