پولیس کمانڈو سینٹر سکرنڈ میں 13ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر ولی اللہ دل اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آبادمظہر نواز شیخ نے شرکت کی ۔ سکرنڈ: پولیس کمانڈو سینٹر سکرنڈ میں 13ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر ولی اللہ دل اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آبادمظہر نواز شیخ نے شرکت کی ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈمیں863اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کی۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر ولی اللہ دل کا کہناتھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر اپنے تمام جانبازوں سے امیدرکھتاہوں کہ وہ اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری اورسچائی سے کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں گے ۔علاوہ ازیں پاسنگ آ ؤٹ پریڈمیں جوانوں کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کابھرپور مظاہرہ کیا گیا ااور بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔