تازہ ترین

پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی

پولیس-نے-کور-کمانڈر-کوئٹہ-کے-ہیلی-کاپٹر-کا-ملبہ-ملنے-کی-تصدیق-کردی

کوئٹہ : کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔ ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسی گوٹھ سے ملا۔ ہمارے جوان جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں،ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کمانڈر بارہ کور جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد سوار تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں