پولیس اور سایہ فاونڈیشن کی طرف سے مزدوروں میں راشن تقسیم
شائع شدہ تاریخ 04 اپریل, 2020
راشن کی تقسیم پولیس کے ذریعے کرنا ضروری ہے تاکہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ ہو،ترجمان اسلام آباد: کورونا وائرس کے بعد لاک ڈائون کے پیش نظر پولیس اور سایہ فاونڈیشن کی طرف سے مزدوروں اور حق دار افراد میں 150 بیگ راشن تقسیم کیا گیا ،ترجمان پولیس کے مطابق راشن کی تقسیم ان مزدورں میں کی گئی جو اس بحران میں محنت مزدوری کرنے سے قاصر تھے ،راشن کی تقسیم پولیس کے ذریعے کرنا ضروری ہے تاکہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ ہو،راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کے اکٹھا ہونے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ بھی ہے ،اسی وجہ سے تمام مخیر حضرات نادار عوام کی مدد پولیس کے ذریعے کریں۔