تازہ ترین

پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں:ڈی پی او

پولیس-افسران-عوامی-خدمت-کو-اپنا-شعار-بنائیں:ڈی-پی-او

پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت میسر ہوں ،محمد علی وسیم خانیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیرصدارت پولیس لائن خانیوال میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سید بہار احمد ’چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز نعیم عباس ’شمس الدین ’غلام مصطفی ’شبیر وڑائچ’ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر معین اشرف’آفس سپرنٹنڈنٹ افضل سیال’اکاؤنٹنٹ مرغوب الحسن ’انچار ج ڈویلپمنٹ مہر سعید احمد’پی آر او حامد عطاء ’پی ایس او سعد بن سعید’ضلع بھر کے ایس ایچ اوزوملازمین’ایلیٹ جوان ’لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس ملازمین نے شرکت کی ۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے او راس مقصد کے حصول کے لیے بطور سربراہ میں پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت میسر ہوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اس کے برعکس تمام پولیس افسران کو اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری ’دیانتداری او ربھرپور صلاحیتوں کیساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار رہتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعاربنانا ہوگا ۔اس موقع پر پولیس ملازمین نے مسائل پیش کیے جن پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔قبل ازیں ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس لائن کا وزٹ کیا ۔انہو ں نے پولیس لائن میں زیر تعمیر ہسپتال اورڈرائیونگ سکول کا وزٹ کیا او رمتعلقہ افسران کو زیرتعمیر منصوبہ جات کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔Volume 0% 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں