تازہ ترین

پنجاب: چینی مہنگی فروخت کرنےپر 2شوگر ملز مالکان گرفتار

پنجاب:-چینی-مہنگی-فروخت-کرنےپر-2شوگر-ملز-مالکان-گرفتار

پنجاب حکومت نے چینی مہنگی فروخت کرنے پر دو شوگر ملز مالکان کو گرفتار کر ليا۔ چنار شوگر ملز کے مالک جاويد کيانی اور شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرويز احمد کو گرفتار کیا گیا۔ جنرل منیجر کين منظور ملک اور جنرل منیجر ايڈمن حسين ملک کو بھی حراست میں لے کر مقدمات بھی درج کر ليے گئے۔ اس کے علاوہ پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پاکستان شوگر ملز ايسوسی ايشن نے گرفتاريوں کو بلا جواز قرار دیا ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت سے محاذ آرائی نہيں چاہتے۔ چيف سيکریٹری پنجاب کے مطابق مقرر کردہ قيمت سے زائد پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں