قابلے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری،رفعت اقبال فیصل آباد: پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد میں طلبا کے درمیان کوئیز مقابلے ہوئے جس کی نقابت کے فرائض پروفیسر ساجد الرحمن نے ادا کئے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر رفعت اقبال مہمان خصوصی تھے ، مقابلوں کی صدارت عائشہ رفعت نے کی ان مقابلوں میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کے دوران سوالات کی بوچھاڑ کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر رفعت اقبال نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی ذہنی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہیں۔