پنجاب کی تمام شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی، چینی کی قیمت میں کمی متوقع
شائع شدہ تاریخ 21 نومبر, 2025
ذرائع کین کمشنر کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ کے آغاز کے بعد چینی بازار میں آنے سے نرخ میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کین کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی کیونکہ مل مالکان نےکئی تاخیری حربے استعمال کیے، بالآخر کرشنگ کا آغاز کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں حکومت کے اعلان کے باوجود کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے تھے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔