تازہ ترین

پنجاب پولیس کے کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

پنجاب-پولیس-کے-کورونا-سے-متاثرہ-اہلکاروں-کی-تعداد-400-سے-تجاوز-کرگئی

پنجاب پولیس کے مز ید 8 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔  محکمہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے اور 2 روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکاروافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔  رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہزار 240 ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد  497 ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں