تازہ ترین

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

پنجاب-پولیس-میں-بڑے-پیمانے-پر-تبادلے

لاہور:  پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑ ، اعلی افسران کے تقرر تبادلے کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، فیاض احمد دیو کو سی سی پی لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  سہیل چودھری کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ احسن یونس ڈی  آئی جی  آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پرونشنل ہائی وئے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا۔ شاہد حنیف ایڈیشنل آئی جی پی ایچ اے  تعینات،   محمد  زیبر  دریشک ڈی آئی جی   ہیڈکواٹر تعینات،  شیر اکبر کو آر پی او بہاولپور تعینات کردیا گیا۔بلال ظفر شیخ ڈی پی او حافظ آباد،  تعینات، جبکہ  ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ لگا دیا گیا ،  ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نزیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر دیا گیا ، اسماعیل الرحمان کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ،  مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔ محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا ،  ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ،  کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا،  سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال اور  علی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں