تازہ ترین

پنجاب میں کرونا کی تشویشناک صورتحال، ایک ہی دن میں 82 ریکارڈ اموات

پنجاب-میں-کرونا-کی-تشویشناک-صورتحال،-ایک-ہی-دن-میں-82-ریکارڈ-اموات

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 82 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 82 میں سے جاں بحق 41 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔اب تک پنجاب میں 1347 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 512 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ https://twitter.com/PdmapunjabO/status/1274052270993428488 پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 64216 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 10166 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 2538 افراد میں کرونا مثبت ہونے کی تشخیص ہوئی۔ دوسری جانب پنجاب میں ریکوری ریٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کچھ روز سے اتنے مریض صحتیاب نہیں ہوتے جتنی ایک دن میں اموات ہوجاتی ہیں جو پنجاب حکومت کیلئے تشویشناک صورتحال ہے۔سندھ میں 32 ہزار 600 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک 17 ہزار 964 مریض ہی صحتیاب ہوئے ہیں۔ لاہور کے بعد راولپنڈی ایسا شہر ہے جہاں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور 5413 کیسز میں سے 259 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں