لاہور: پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 674 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے کنفرم مریضوں کی تعداد85,261 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 305، ننکانہ 1، شیخوپورہ 10، راولپنڈی51، اٹک11 اور گوجرانوالہ میں 16 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سیالکوٹ 21، نارووال13، گجرات24، منڈی بہاؤالدین12، ملتان38، خانیوال 8،وہاڑی 14، فیصل آباد62، ٹوبہ8، جھنگ1 اور رحیم یار خان میں 4 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا 8، میانوالی4، خوشاب4، بھکر2، بہاولنگر4، بہاولپور14، لودھراں 4، ڈی جی خان17، مظفرگڑھ1، راجن پور 20، لیہ2، ساہیوال 4اور اوکاڑہ میں 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں کرونا کے 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد1972 ہوچکی ہے، جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 52,641 ہوگئی۔ اب تک572,948ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔