تازہ ترین

پنجاب میں مزارات کھول دیئے گئے

پنجاب-میں-مزارات-کھول-دیئے-گئے

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے مطابق گزشتہ رات 22 ستمبر کو داتا دربار کو خود عقیدت مندوں کے لئے کھولا ہے۔ تاہم اس دوران زائرین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ لاہور میں مزارات کو 30 سال سے زائد عمر کے زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔ این سی او سی کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔ وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ داتاگنج بخش کا عرس مبارک قریب ہے زائرین کے لیے ضروری ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ صوبے میں آج سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھل سکیں گی۔ صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ حکام کے مطابق پچاس فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات بارہ بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں