پنجاب میں خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول خالی کرنے کا فیصلہ

شائع شدہ تاریخ 24 فروری, 2026
پنجاب-میں-خستہ-حال-عمارتوں-میں-قائم-اسکول-خالی-کرنے-کا-فیصلہ

اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے  تمام خطرناک، جزوی خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔

مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن  نے خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعےکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔