تازہ ترین

پنجاب میں بھی تحریک انصاف کو شکست دینگے، عظمیٰ بخاری

پنجاب-میں-بھی-تحریک-انصاف-کو-شکست-دینگے،-عظمیٰ-بخاری

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست دیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی ترجمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے، اب میں ان سے کہنا چاہتی ہوں گھبرانا نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام آپ کو جوتے کی نوک کے نیچے رکھ رہی ہے لیکن آپ کو سمجھ نہیں آرہی۔ لیگی ترجمان نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف نہیں دے سکتے اور نہ آٹا، چینی دینے کے قابل ہیں، مہنگائی بھی نہیں ختم کرسکتے جبکہ بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا ہے، جمعیت علمائے اسلام ف سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں