تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں

پنجاب-اسمبلی-میں-ن-لیگ-کے6-ممبران-عمران-خان-کے-ساتھ-ہیں

لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں۔ یونس انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں ن لیگ کے 6 ارکان کل وزیراعظم سے ملیں گے۔ ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ہمارےگروپ کے ارکان کی تعداد7 ہے، پنجاب کی سیاست میں وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ ہیں، وزیراعظم اگر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کریں گے تو حمایت کریں گے۔  اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر ن لیگ کے 15 مزید ارکان ووٹ دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں