پشاور: پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 5کلوگرام بارودی مواد اور 150سے زائد بال بیرنگ استعمال ہوئے ۔ فائرنگ 9ایم ایم پستول سے کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکہ کے ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں ہیں،ابتدائی تحقیق کے مطابق کوچہ رسالدار کی جانب تین راستے ہیں ۔حملہ آور نے کوہاٹی سے آنے والا راستہ اختیار کیا ۔ حملہ آور پیدل مسجد تک پہنچا۔ حملہ آور نمازیوں کے سیاہ لباس میں آیا ۔ پولیس ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد کی عمارت تین منزلہ ہے، دھماکہ پہلی منزل میں ہوا جہاں زیادہ نقصان بھی ہوا،حملے میں 5کلوگرام بارودی مواد اور 150سے زائد بال بیرنگ استعمال ہوئے ، فائرنگ 9ایم ایم پستول سے کی گئی ، پستول کے ٹکڑے بھی تحقیقاتی ٹیم کو ملے ہیں ۔