تازہ ترین

پشاور: حیات آباد میں پولیس موبائل کےقریب دھماکا

پشاور:-حیات-آباد-میں-پولیس-موبائل-کےقریب-دھماکا

پشاور: ملک دشمن عناصر نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیات آباد میں کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں